Posts

محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں

Image
  محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں تحریر : وقاص صدیقی محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ ’’محرم‘‘ کا لفظ حرمت سے نکلا ہے۔ حرمت کے لفظی معنی عظمت، احترام کے ہیں ہے۔ اس بناء پر محرم کا مطلب احترام اورعظمت والا  مہینہ ہے۔ چونکہ یہ مہینہ بڑی عظمت اور فضیلت رکھتا ہے اور بڑا مبارک اور لائق احترام ہے اس لئے اسے محرم الحرام کہا جاتا ہے۔یوں تو پورا مہینہ ہی مبارک ہے مگرجس طرح رمضان کا آخری عشرہ پہلے دو عشروں سے افضل ہے اور آخری عشرہ میں لیلۃ القدر کی رات سب سے افضل ہے ، اسی طرح اس مہینہ میں عاشورہ کا دن تمام ایام سے افضل ہے۔ عاشورہ کا مطلب دسواں دن ہے، یہ دن چونکہ دسویں تاریخ کو آتا ہے اس لئے اسے یومِ عاشورہ کہتے ہیں۔ محرم الحرام وہ ماہ مقدس ہے جس کی اہمیت قبل از اسلام بھی مسلم تھی۔اسلام کے قبل چار مہینے حرمت والے مہینے کہلاتے تھے  جن میں محرم بھی تھا ۔ اسی وجہ سے  یہ اب بھی حرمت والے مہینوں میں شمار  ہوتا  ہے، ماہ محرم جہاں ایک طرف حق بات کہنے اور نتائج کی پرواہ کئے بنا اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے وہیں اپنے اندر بے پناہ غم و اندوہ چھپائے، صبر واستقامت، اپنے دینی و دنیاوی

لاک ڈائون اور ملکہ کوہسار مری

Image
 لاک ڈائون اور ملکہ کوہسار مری وقاص صدیقی دُنیا بھر کے ممالک کو کرونا وائرس جیسی ناگہانی آفت سے بچائو کے لئے لاک ڈائون کرنا پڑا۔ پاکستان نے بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مختلف مرحلوں میں ملک بھر میں لاک ڈائون کیا جو کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں فائدہ مند ثابت ہوا ۔ لاک ڈائون   کی وجہ سے جہاںملک کی مختلف انڈسٹریز کو نقصان پہنچا وہاں   سیر و سیاحت کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں   پاکستان کے مشہور   سیاحتی مقامات جیسے کہ   ملکہ کوہسار مری اور اس سے ملحقہ علاقوں ، گلیات، بھوربن، ایوبیہ اور نتھیا گلی ویران ہو گئے ۔بالآخر یہ ویرانیاں ختم ہو چکی ہیں اور     ایک اندازے کے مطابق   حالیہ دنوںمیں پاکستان بھر سے قریباً 15 لاکھ سیاح    اس طرف راغب ہوئے ہیں۔   یوں تو مری میں سارا سال ہی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے لیکن کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے مری کے ریسٹورنٹس اور ہوٹل مکمل طور پر بند رہے۔اب 5 ماہ کے بعد لاک ڈائون کھلنے کے فوری بعد مری کے مشہور پوائنٹ مال روڈ، پنڈی پوائنٹ، کشمیر پوائنٹ، پتریاٹا (نیو مری)، ایوبیہ اور نتھیا   گلی  سیاحوں سے بھر گئے

My Pakistan Logo

Image